بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کا واقعہ پر شدید احتجاج، حکام سے کاروائی کا مطالبہ
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے پریس کلب کے اندر گھس کر ایس بی کے اساتذہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا ہے۔
کوئٹہ پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اپنےمشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث پولیس افسران کو فوری معطل کرکے تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
صحافیوں نے اپنے بیان میں اس اقدام کو ناقابلِ برداشت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ضلعی انتظامیہ کے بعد اب پولیس نے بھی صحافیوں کی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
صحافیوں نے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور پولیس پر عائد ہوگی۔