کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ

183

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سمیع اللہ کرد کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو آج صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب سے پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔