کوئٹہ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں میڈیکل کا طالب علم والد سمیت لاپتہ

227

پاکستانی فورسز نے رات گئے گھر پر چھاپہ مار کر باپ بیٹے کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق رات ایک بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر خلیل احمد بلوچ اور ان کے بیٹے نوید احمد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دونوں باپ بیٹے منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوید بلوچ صوابی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کا طالب علم ہے اور اس وقت چھٹیاں گزارنے اپنے گھر کوئٹہ آیا ہوا تھا جسے فورسز نے لاپتہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سے کوئٹہ میں حراست میں لئے جانے اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جہاں پاکستانی فورسز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنوں کو روکنے کے لئے سرچ آپریشن اور لوگوں کو گرفتار کررہے ہیں۔

اس سے قبل کوئٹہ بائی پاس، بروری روڈ سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 35 کے قریب افراد بروری تھانے میں قید ہیں اور ان سے ملاقات کی اجازت تاحال نہیں دی جاسکی ہے۔