بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رات گئے پاکستانی فورسز کے نقل و حرکت میں اضافہ، پریس کلب، سول ہسپتال ، سی ایم ہاؤس کے ارگرد فورسز کی بڑی نفری تعینات کیا گیا ہے جبکہ بیشتر سڑکوں پر چیکنگ کی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے کوئٹہ میں ہائی سیکورٹی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں ابتک حکام کی جانب سے سرکاری دفاتر، فورسز کینٹ اور صوبائی اسمبلی کے لئے احتیاطی تدابیر اپنایا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔