کوئٹہ: پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ

320

کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں منگل کی رات مسلح افراد نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چوکی پر دستی بم پھینکا۔

دستی بم چوکی کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حکام نے دھماکے سے جانی نقصان سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا ۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے چیکنگ شروع کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔