کوئٹہ مظاہرین پر فائرنگ، کل پورا بلوچستان بند کرنے کا اعلان

215

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے پولیس کی جانب مظاہرین پر لاٹھی چارج فائرنگ اور متعدد مظاہرین کو قتل اور زخمی کرنے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ آج ریاست نے بلوچستان میں دہشت گردی اور بربریت کے تمام حدیں پار کردی ہیں کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر برائے راست فائرنگ کی گئی جس میں ہماری تین ساتھی شہید، درجنوں زخمی ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ریاستی پاکستان کے اس جبر اور دہشت گردی کے خلاف پورے بلوچستان کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، کل پورے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

تنظیم نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں انکا لاشوں کے ہمراہ دھرنا جاری ہے کوئٹہ کے عوام سے اپیل ہے کہ فوری دھرنا گاہ پہنچ جائے۔