کوئٹہ فورسز کا گھروں پر چھاپے، متعدد افراد لاپتہ

520

کوئٹہ پولیس گھر گھر تلاشی لیکر شہریوں کو گرفتاری بعد نامعلوم مقام پر منتقل کررہی ہے۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق شہر میں تاحال پولیس و فورسز کی بھاری تعداد تعینات ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیکر تھانے سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے آج کوئٹہ بروری روڈ بلوچ کالونی میں گھروں پر چھاپہ مارتے ہوئے سرچ آپریشن کا آغاز کیا جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران نوید نیچاری سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

ادھر کوئٹہ مغربی بائی پاس پر بھی فورسز کی بھاری نقل و حرکت دیکھی جارہی ہے اور علاقے سے تین نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ملی ہیں۔

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں کے علاوہ دھرنوں کے دوران اور پولیس سرچ آپریشن میں گرفتار اس وقت 35 کے قریب افراد کو پولیس نے بروری تھانے میں منتقل کرکے بند کردیا ہے جبکہ ابھی تک کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں حالات کشیدہ ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں کے چلتے آج پھر کوئٹہ پولیس نے مختلف علاقوں کو گھیرے لیکر گرفتاریاں کئے جبکہ فائرنگ سے مزید متعدد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

مزید برآں آج ہی پولیس اور سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے کوئٹہ کلی قمبرانی سے دو کمسن بہنوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

بی وائی سی کے مطابق اس وقت کوئٹہ سے سو سے زائد کارکنان اور عام شہریوں کو حکومت احکامات پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ چالیس کے قریب مظاہرین پولیس تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ فورسز کا کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے۔

تاہم بی وائی سی نے فورسز کریک ڈاؤن کے باوجود کل سے بلوچستان بھر میں پھر سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔