بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی کے علاقے میں تین گاڑیوں پر مشتمل اے ٹی ایف کے قافلے کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو شدید نقصان کا سامنا رہا ہے جبکہ باقی گاڑیوں کو جزوی نقصانات پہنچان ہے۔
حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں سات اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
خیال رہے کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقے کیچ گوادر اور کوئٹہ میں مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔