کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نےعیدالفطر پر امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پکنک منانے پر پابندی عائدکردی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق بلوچستان میں دفعہ 144 نافذہے جس کے باعث کوئٹہ ہنہ اوڑک، کرخسہ،شعبان کے علاقوں میں عید کے موقع پر ہر طرح کے سیر وتفریح پر پابندی عائدکی جاتی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر ان مقامات پر پکنک منانے سے کُریز کریں۔