کوئٹہ: ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند

239

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کی گرفتاری کے پیش نظر ممکنہ احتجاج اور مظاہرین کو روکنے کے لئے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ جبکہ شہر سیکیورٹی بڑھا کر موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنے جاری ہیں ۔ مظاہرین پرامن احتجاجوں پر ریاستی طاقت کے استعمال پر غم غضہ کا اظہار کررہے ہیں ۔