کوئٹہ ریاستی تشدد، ماہ رنگ بلوچ و ساتھیوں کی گرفتاری ، بلوچ طلباء کا لاہور میں مظاہرہ

378

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم، کوئٹہ قتلِ عام اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر افراد کی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائی گئی۔

لاہور مظاہرین نے بلوچستان میں ریاستی جبر اور طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں طاقت کے بے جا استعمال کو فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس دوران بلوچ طلباء نے مختلف شاہراہوں پر ریلی اور نعرہ بازی کی۔

بلوچستان میں ریاستی کریک ڈاؤن مظاہرین کی قتل و گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، حب چوکی و تربت بلوچ تنظیم کی جانب سے دھرنے دیے جارہے ہیں جبکہ کل کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

مظاہرین گرفتار ماہ رنگ بلوچ انکے ساتھیوں کی بازیابی اور ریاستی فورسز کی جانب سے قتل ہونے والے مظاہرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔