فورسز نے خاتون رکن کے گھر میں داخل ہوکر تھوڑ پھوڑ کی اور قیمتی سامان لے گئے۔
کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کوئٹہ کے خاتون رکن گل زادی بلوچ کے گھر پر دھاوا بولتے ہوئے گھر میں تھوڑ پھوڑ کی اور قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے گئے۔
گل زادی بلوچ کے مطابق کل رات فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس ہلکاروں نے میرے کمرےکا تالہ توڑ کر گھر کے اندر تھوڑ پھوڑ کی اور ضروری سامان اپنے ساتھ لےگئے ہے جن میں میری کتابیں، لیپ ٹاپ، ڈوکیومنٹس اور میرےکپڑے شامل تھے لے گئے ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل اسی گھر سے پولیس اور سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارتے ہوئے گل زادی بلوچ کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھیں، چند گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد انھیں رہا کردیا گیا تھا۔
خاتون رکن کے مطابق انھیں اس سےقبل حراست میں لیا گیا تو اس دوران انکے موبائل فون، کتابیں تحویل میں لیکر واپس نہیں کیا گیا جو اب تک فورسز حکام کے پاس ہیں۔
گلزادی کے مطابق دوران حراست فورسز اہلکاروں نے انھیں دھمکی دی تھی وہ بی وائی سی سے کنارہ کش ہوکر خاموشی اختیار کریں بصورت دیگر انھیں جانی و مالی نقصان پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے دھمکیوں سےہم نہ کمزو ہونگے نہ پیچھے ہٹینگے اور نا کبھی اپنے ساتھیوں اور شہدا کی قربانیوں پر سمجھوتا کرینگے۔