کوئٹہ:حکومت نے افغان شہریوں کو کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے سے روک دیا

42

بلوچستان کے مختلف اضلاع، بشمول دکی، چمالانگ، ہرنائی، کوئٹہ، اور مچھ، میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے افغان شہریوں کو کوئلہ کانوں میں مزدوری کرنے سے روک دیا ہے۔

محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق، ان علاقوں کی کوئلہ کانوں میں تقریباً دس سے پندرہ ہزار افغان باشندے کان کنی میں مصروف تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے کول فیلڈز کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغان باشندوں کو اپنی کانوں سے نکال دیں اور آئندہ انہیں مزدوری پر نہ رکھیں۔

اس اقدام کے بعد خدشہ ہے کہ بلوچستان کی کوئلہ کانوں کی بڑی تعداد بند ہو سکتی ہے، کیونکہ کان کنوں کی نصف تعداد افغان باشندوں پر مشتمل ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومتی اس اقدام کی مذمت کی ہے ۔