پولیس نے لالا وہاب، سمی دین بلوچ سمیت 13 افراد پر مقدرمہ درج کرلیا ہے۔
کراچی پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مظاہرین پر تشدد، قتل اور بلوچ یکجہتی کمیٹی رہنماؤں کے گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاج پر دھاوا بولتے ہوئے تنظیمی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سندھ پولیس نے سمی دین بلوچ، لالا وہاب بلوچ، رزاق، شھداد، اور سلطان سمیت 13 مظاہرین پر دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اس حوالے سے مظاہرین کے مطابق یہ دفعہ نان کاگنیزیبل ہے یعنی پولیس نہ تو اس کے تحت کسی کو وارنٹ کے بغیر گرفتار کر سکتی ہے اور نہ ہی اس پر ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے، جس کے باعث یہ مقدمہ غیر قانونی ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے کئی فیصلے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پولیس اس کیس میں کسی کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، لیکن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے دباؤ کے باعث پولیس کو یہ اقدامات کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے گرفتار متعدد مظاہرین کو رہا کردیا ہے تاہم بی وائی سی قیادت و دیگر 13 افراد تاحال پولیس حراست میں ہیں۔