بلوچستان کے ضلع ژوب میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج ایک میجر اور ایک سپاہی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام ژوب سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ملوائی سیکٹر میں پیش آیا جہاں ایک بارودی سرنگ پر جانور کے پاؤں آنے سے دھماکا ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور 157 وِنگ کی ایک ٹیم میجر سعد کی سربراہی میں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق راستے میں ایف سی کی ٹیم ایک اور بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں میجر سعد اور سپاہی ساجد شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ژوب منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔