بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں مسلح افراد روڈ بلاکنگ، معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اسی مقام پر معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب سبی سے اطلاعات ہیں کہ کرمو وڈ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
تاہم ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔