ڈیرہ بگٹی: فائرنگ سے دو افراد زخمی

128

ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔ جنہیں تشویشناک حالت میں پنجاب منتقل کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی شہر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے دو افراد کو شدید زخمی کردیا ۔ جن کی شناخت محمد حیات ولد غلام محمد قوم شالوانی اور سیلم جان ولد عبدالحق کے ناموں سے ہوئی ہیں۔