بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں دوان زچگی اموات کا سلسلہ جاری، مزید ایک ماں علاج کی سہولت نہ ملنے پر بچہ سمیت جانبر نہیں ہوسکی۔
ایک اندازے کے مطابق 13 مہینے کے دوران کل زچگی کی دوران علاج نہ ہونے کی وجہ سے اموات کی تعداد 76 ہوگی ہے ۔خواتین اور نامولود بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں دورانِ زچگی خواتین کے لیے طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کے باعث لوگ ایمرجنسی کی صورت میں پنجاب کے ضلع رحیم خان یا دیگر شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈیرہ بگٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتال میں کوئی گائنا لوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔