ڈیرہ بگٹی: بم دھماکہ ، 2 افراد زخمی

110

ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں بم دھماکہ ، دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی ایل کے ایک نمبر گیٹ کے قریب سرکاری حمایت گروہ کے شاہ مراد مسوری کے ساتھی رمضو مریٹہ کے گھر میں دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے واقعے کے بعد شواہد اکھٹا کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔