جیل میں اپنی بہن سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر بلوچ مضبوط اور باہمت دکھائی دیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے نہ صرف مسکراتے ہوئے اپنے حوصلے کا اظہار کیا بلکہ اپنی بہن کے ساتھ اپنے جذبات بھی شیئر کیے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنی بہن سے گفتگو کے دوران کہا، “ہمیں خوفزدہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم اپنے حقوق اور انصاف کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہماری طاقت ہماری یکجہتی اور پرامن مزاحمت میں ہے۔”
انہوں نے بلوچ قوم کے نام ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “ہماری جدوجہد حق اور انصاف کے لیے ہے۔ ہمیں متحد رہنا ہوگا اور پرامن طریقے سے اپنی آواز کو بلند کرنا ہوگا تاکہ دنیا ہمارے جائز مطالبات کو سمجھے۔ ظلم اور جبر کا سامنا کرنے کے باوجود ہمیں ہمت نہیں ہارنی، کیونکہ ہر قربانی ہمیں منزل کے قریب لے جا رہی ہے۔”
ان کی بہن کے مطابق، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ جیل کی مشکلات کے باوجود پرعزم اور ثابت قدم نظر آئیں۔ ان کے چہرے پر کوئی مایوسی نہیں تھی، بلکہ ان کی مسکراہٹ اور مضبوط لہجہ اس بات کی گواہی دے رہا تھا کہ وہ کسی دباؤ کے آگے جھکنے کے لیے تیار نہیں۔