پنجگور اور کراچی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ، ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام خدابادان میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی مواچھ بازار سے شروع ہو کر مین شاہراہ پر پہنچی، جہاں مظاہرین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اس احتجاج میں خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ ریاست نے خواتین کو نشانہ بنا کر انہیں گرفتار کیا، جو اس کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ اگر آج ہم اس جبر کے خلاف مزاحمت نہ کریں، تو کل مزید مظلوم بلوچوں کو زندانوں میں ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ریاست کوئٹہ میں مسلسل جبر و تشدد کر رہی ہے، وہ قابلِ مذمت ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ جب تک ہمارے قائدین کو رہا نہیں کیا جاتا اور ان پر قائم جھوٹے مقدمات ختم نہیں کیے جاتے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کراچی کے علاقے کاٹھور میں بلوچ رہنماوں کی گرفتاری و ریاستی جبر کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں نےبھرپور شرکت کی-