ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ، حب میں مظاہرین پر تشدد ، گرفتاریاں

313

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن دھرنوں پر ریاستی کریک ڈاؤں اور تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں آج تیسرے روز احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے بعد حب چوکی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے پر پولیس کی تشدد، مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ، عمران بلوچ سمیت متعدد مظاہرین پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

جبکہ پولیس تشدد سے خواتین سمیت 15 کے قریب مظاہرین زخمی ہوئے ۔

وہاں تربت میں آج دوسرے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری جبکہ مظاہرین مرکزی چوک پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دیگر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

جبکہ قلات ، خاران اور چاغی میں بدستور تیسرے روز اور نوشکی میں دوسرے روز احتجاج جاری ہیں ۔ احتجاج کے باعث کاروباری مراکز بند اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ہے ۔دوسری جانب موبائل سروس اور انٹرنیٹ بھی شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے ۔

تاہم کوئٹہ ، خضدار اور بعض مقامات پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے احتجاج موخر کردئیے ہیں ۔ بی وائی سی کے مطابق آج آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔