چلتن کے دامن میں بلوچستان کی سب سے بڑی عید اجتماع

298

بلوچستان بھر میں عید الفطر کے اجتماعات دعاؤں کے ساتھ اختتام، کوہ چلتن کے دامن میں بلوچستان کی سب سے بڑی عید اجتماع کا انعقاد، ہزاروں افراد شریک، عید اجتماع میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے چند میٹر کے فاصلے پر بلوچستان کی سب سے بڑی اجتماع عید کا انعقاد کیا گیا جہاں بی این پی کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے جاری دھرنا گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اجتماع عید میں شرکت کی۔

ضلع کیچ سمیت تربت شہر کے مختلف مساجد میں علماء کرام نے نماز عید کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں رمضان کے اختتام پر اللہ تعالی کا شکر بجا لانا چاہیے اور اللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے۔ حلال اور حرام میں فرق کو قائم رکھنا چاہیے اور اللہ تعالی کے سامنے عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

جامع مسجد خاتم النبیین چاہ سرتربت میں نماز عید کی اجتماع سے مولانا سعید احمد تگرانی، شاہی تمپ عیدگاہ سے مولانا غلام اللہ روستم نقشبندی، مرکزی جامع مسجد تربت سے مولانا صالح، تعمیر ملت کی عیدگاہ سے مولانا عالم بلوچ، مدرسہ اصحاب صفہ میری سے مفتی مراد جان بلوچ، دارلعلوم آپسر کی عیدگاہ سے مفتی فضل الرحمن قاسمی و دیگر نے اجتماعات سے خطاب کیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے ملک میں قیام امن سمیت بلوچستان کے لاپتہ افراد بالخصوص ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی باحفاظت بازیابی کیلئے بھی نیک دعائیں کی۔

علماء کرام نے حکومت وقت سے گزارش کیا کہ وہ طاقت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرکے امن کی قیام کیلئے کوششیں کریں تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔