بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ہر ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کی ذمہ دار ہے، ہمیں اس جھوٹے سوشلسٹ پارٹی کو بے نقاب کرنا ہوگا جو طبقات کے لئے جدوجہد کا دعویٰ کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج آپ لوگوں کی ماں بہنیں سڑکوں پر ہیں، اس ریاست کا ہر ادارہ ناکام ہو چکا ہے۔ ہماری ایف آئی آر لکھنے کے بجائے اُلٹا ہمیں کہا جارہا ہے کہ آپ لوگوں کو گرفتار کریں گے۔ بے شک گرفتار کریں تاکہ وہ لوگ، جو پی پی پی کے ذریعے حقوق کی حفاظت کا دعویٰ کرتے ہیں، ملامت ہوجائیں۔
انہوں نے کہاکہ اجتماعی مقاصد کے لیے ہمیں اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی، اگر ہم متحد ہو کر ایک طاقت بن جائیں تو ہم سینکڑوں یاسر کو واپس لا سکتے ہیں۔