پنجگور: گھر پر چھاپہ و توڑ پھوڑ

281

بلوچستان کے ضلع پروم میں پاکستانی فورسز کا چھاپہ گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں حیدر آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز نے ناکو عرض محمد نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارکر گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ان کے بچوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں جو اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق اس چھاپے میں مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے بھی شامل تھے۔