پنجگور میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

396

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 21 مارچ کی شام 07:30 بجے پنجگور میں فرنٹیئرکور کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے اس وقت حملہ کیا جب قابض ریاستی فورس کے آفیسر اور اہلکار ایف سی کیمپ کے احاطہ میں بنی گراؤنڈ میں چہل قدمی کررہے تھے۔ حملے میں قابض فورس کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پنجگور میں فرنٹیئر کور کے مرکزی کیمپ پر اس گرنیڈ لانچر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کی فوج و دیگر سکیورٹی فورسز، استحصالی معاشی منصوبوں، مواصلاتی اور دیگر ریاستی تنصیبات پر حملے جاری رکھے گی۔