بلوچستان کے ضلع پنجگور کل رات نامعلوم افراد نے ایک شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پہ اغواء کاروں نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا جبکہ شوہر کو اغواء کرلیا۔ جسکی لاش آج صبح برآمد کرلی گئی۔
یہ واقعہ پنجگور کے نواحی علاقے مزڈالو کے مقام پیش آیا تھا ۔
لیویز ذرائع کے مطابق کل رات اغواء ہونے والے شخص کی لاش آج پنجگور کے علاقے کلگ سے برآمد کرلیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا اس کے جسم پہ خنجروں اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
لواحقین واقعہ کے خلاف لاش کے ھمراہ ڈپٹی کمشنر کے سامنے دھرنے پہ بیٹھ گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جائے دھرنا جاری رہے گا۔