پنجگور: سرکاری حمایت یافتہ افراد حملہ، دو زخمی

335

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

‏پنجگور کے علاقے پروم، جائین میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد اختر ولد برکت سکنہ دِز پروم اور شبیر ولد خدا داد سکنہ پل آباد زخمی ہوگئے جنہیں بعدازاں افراد کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے۔

بلوچستان بھر میں پاکستانی حمایت یافتہ مسلح جتھے متحرک ہیں جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قوم پرست حلقوں کے مطابق مذکورہ گروہ لوگوں کو لاپتہ کرنے اور قتل کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں اور ریاستی فورسز نے بلوچ تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لئے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔