مکران کوسٹل ہائی وے پر رینٹ گاڑی کا ڈرائیور اپنے بھائی اور ایک مسافر سمیت لاپتہ ہوگئے، آخری بار انہیں پسنی زیروپوائنٹ پر ٹراما سینٹر کے قریب دیکھے گئے تھے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر رینٹ اے کار کا ڈرائیور میر بشیر احمد بلوچ ولد لعل محمد ساکن ملیر کراچی اور اُس کا چھوٹا بھائی میر نصیراحمد ولد لعل محمد ساکن ملیر کراچی دوران سفر لاپتہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں ایک اور ایک مسافر بھی سوار ہے جس کا تعلق مغربی بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔
قریبی عزیزوں کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق میر بشیر احمد کی گاڑی آخری بار پسنی زیروپوائنٹ کے مقام پر ٹراماسینٹر کے سامنے کھڑی دیکھائی دی ہے اور اُس کے بعد دونوں بھائی مسافر سمیت لاپتہ ہیں۔
میر بشیر احمد عرصہ دراز سے کراچی ٹو گوادر کے راستے رینٹ اے کار چلاتے ہیں،فیملی نے اعلی حکام سے اُنکی بازیابی کی اپیل کی ہے۔