وزیراعظم پاکستان کی نوشکی میں پاکستان فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت

162

پاکستانی اعلی وزراء نے نوشکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کاروائی کی احکامات جاری کردیئے۔

نوشکی میں بلوچ لبریشن آرمی کے فدائی حملے میں فوج کے نشانہ بننے والے بس میں درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں فورسز کی تعداد اضافہ کرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجید برگیڈ اور فتح اسکواڈ کے حملے میں 90 پاکستانی فورسز اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس جانبحق افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوشکی میں بی ایل اے کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا دعویٰ کا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔