آج بزرگ بلوچ آزادی پسند رہنماء واحد کمبر کی جبری گمشدگی کیس جسٹس روزی خان اور جسٹس شوکت علی رکشانی کے عدالت میں لگا جہاں ججز نے واحد کمبر کی جبری گمشدگی کے حوالے سے کیس کی شنوائی کی۔
کارروائی کے دوران جسٹس شوکت رکشانی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو سختی سے ہدایت کی کہ واحد کمبر کو کو عدالت کے سامنے پیش کریں یا اس کی موجودگی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔
اس دوران جسٹس روزی خان نے بھی وفاقی حکومت کے نمائندے کو اگلی سماعت تک واحد کمبر بلوچ کی کی پاکستان منتقلی یا حراست میں ہونے کی اپنی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ برزگ بلوچ آزادی پسند رہنماء گذشتہ سال ایران سے اغواء ہوئے تھے جہاں بعد متعدد حلقوں نے اسکی تصدیق کی ہے کہ واحد کمبر کو ایران سے پاکستانی خفیہ اداروں نے اغواء کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔
واحد کمبر کی بیٹی مہلب بلوچ نے اپنے والد کی جبری گمشدگی کے حوالے سے بتایا ہے کہ انکے والد پاکستانی فورسز کے تحویل میں ہیں۔