بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کی گاڑی کو عین الدین روڈ پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جنہیں طبی امداد دینے کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔