بلوچستان کے ضلع نوشکی و خاران میں پاکستان فوج آپریشن کر رہی ہے، زمینی فوج سمیت ہیلی کاپٹر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
آج صبح سے نوشکی سے متصل خاران کے پہاڑی سلسلے میں پاکستان فوج کے قافلوں پر مشتمل نقل و حرکت دیکھنے میں آئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لجے میں پاکستان فوج نے پوسٹ قائم کیئے ہیں جبکہ ‘بڈو ڈور’ میں پیش قدمی کی گئی ہے اس دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہے۔
آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاری یا جانی و مالی نقصانات کی خبریں تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں جبکہ حکام نے آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز نوشکی میں پاکستان فوج کے قافلے میں شامل دو بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے مجید برگیڈ کے ایک فدائی نے بارود سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے ایک بس کو نشانہ بنایا اور بعد ازاں بی ایل اے کی فتح اسکواڈ نے ایک اور بس کو حملے میں نشانہ بنایا۔