نوشکی میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پرحملے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات

1044

بلوچستان کے شہر نوشکی میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے قافلے پر آر سی ڈی شاہراہ پر مِل کے مقام پر حملہ ہوا جہاں ایک زور دھماکے کے بعد مزید متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پورا شہر لرز اٹھا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر آئیں۔

اطلاعات کے مطابق فورسز کو بڑی نوعیت کے ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

واقعے کے بعد مذکورہ مقام کی جانب متعدد ایمبولنسز اور فورسز کی نفری کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

اس خبری کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔