بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستان فوج بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریوں میں مصروف، بھاری ہتھیاروں کیساتھ نفری کی آمد
نوشکی ہیڈکوارٹرز میں بھاری مقدار میں عسکری سامان اور نفری کی آمدورفت کی دیکھی گئی ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوشکی میں فورسز کے مرکزی کیمپوں میں گذشتہ روز سے بھاری مقدار میں ٹینک اور آرٹلری گنوں کی ترسیل جاری ہے۔