نوشکی فدائی حملہ: 90 فوجی اہلکار ہلاک کردیئے گئے – بی ایل اے

831

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے چند گھنٹے قبل نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر رخشان مل کے قریب قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو فدائی وی بی آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا۔ قافلہ آٹھ بسوں پر مشتمل تھا، جن میں سے ایک بس فدائی حملے میں مکمل تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ حملے کے فوراً بعد، بی ایل اے کے فتح اسکواڈنے پیش قدمی کرتے ہوئے دوسرے بس کو مکمل گھیرے میں لیکر اس میں موجود تمام فوجی اہلکاروں کو ایک ایک کرکے ہلاک کردیا۔ جس کے نتیجےمیں مجموعی طور پر 90 دشمن اہلکار ہلاک کردیئے گئے۔

مزید کہاکہ بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائیں گی۔