نوشکی دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے نو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس بی کے یونیورسٹی، اسٹیشن کے مقام پر پاکستانی فورسز نے نو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
تاہم لاپتہ ہونے والوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح نوشکی میں پاکستانی فورسز کے کوانوائے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔