بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ، جعفر ایکسپریس اور آج نوشکی حملے کے بعد بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ۔
اس سلسلے میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر چھاؤنی کے عقب میں واقع زہری فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
حکام کے مطابق کوئٹہ میں موجود امن و امان کی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ چھاؤنی کے عقب سے گزرنے والا زہری فلائی اوور اگلے احکامات تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
شہر میں فورسز کی بھاری تعداد گشت کررہی ہے جبکہ متعدد مقامات پر فورسز نے چوکیاں بھی قائم کرلی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں حکام نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بلوچ آزادی پسند گروپوں کے 200 سے زائد مسلح جنگجو کوئٹہ میں موجود ہیں اور سرکاری املاک، صوبائی اسمبلی سمیت کوئٹہ کینٹ کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
تھریٹ الرٹ کے بعد ابتک کوئٹہ کے تمام شاہراہوں سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے جبکہ جگہ جگہ فوسز چوکیاں قائم کی گئی ہے اور سرکاری اہلکاروں کو سفری تدابیر اپنانے کا حکم دیا ہے۔