نوشکی سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا جبکہ تین کمسن لڑکوں سمیت چار افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔
نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی سے پاکستانی فورسز نے 19 مارچ کو سحری کے وقت گھر پر چھاپہ مار کر الطاف جمالدینی ولد حمید اللہ جمالدینی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فورسز اہلکاروں نے اس دوران گھر میں تھوڑ پوڑ کی اور خواتین سمیت دیگر افراد کو زد و کوب کیا۔
دریں اثناء نوشکی اسٹیشن سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے 14 سالہ عدنان ولد حیات، 15 سالہ ضیاء الرحمن ولد میر احمد، 14 سالہ لیاقت ولد عبدالخالق بازیاب ہو گئے ہیں۔
تینوں کمسن لڑکوں کو دیگر درجنوں افراد سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
مزید آں رواں سال جنوری میں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شکیل ولد عبدالطیف سکنہ قاضی آباد بھی بازیاب ہوگئے۔