بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے منجھوشوری میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دستی بم تھانے کے اندر گرا اور زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پولیس تھانے کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔