بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے نال، کوئٹہ اور سامی میں تین مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، ڈیتھ اسکواڈ کارندوں اور جاسوس کیمروں کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے پانچ مارچ کو خضدار کے علاقے نال شہر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے تشکیل کردہ نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ صمد سمالانی کو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کا کارندہ شدید زخمی ہوا جبکہ اس کے تین دیگر کارندے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ صمد سمالانی نال، گریشہ، پنجگور و گردنواح کے علاقوں میں قابض فوج کے پیرول پر نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کی سربراہی کرکے فوجی جارحیت، گھروں کی چادر و چاردیواری پامال کرنے اور لوگوں کی جبری گمشدگیوں میں قابض فوج کی معاونت میں برائے راست ملوث ہونے سمیت مذکورہ علاقوں میں بلوچوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ قابض فوج نے بلوچ کش اعمال کے عیوض صمد سمالانی کو منشیات فروشی، بھتہ خوری و ڈکیتی کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ صمد سمالانی راغے، حب و کودہ میں دشمن فوج کی سرپرستی میں لوگوں کے زمینوں کو قبضہ کرنے جیسے اعمال کا مرتکب رہا ہے، جبکہ خاندانوں کو بندوق کی نوک پر مجبور کرکے لڑکیوں کی زبردستی شادی کروانے میں بھی صمد سمالانی و اس کا جھتہ ملوث رہا ہے۔
مزید کہاکہ قومی غداری کے مرتکب ہونے پر صمد سمالانی بلوچ لبریشن آرمی کے ہٹ لسٹ پر ہے جبکہ اس سے منسلک تمام افراد بھی براہ راست سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ نال دھماکے میں حملے کا نشانہ براہ راست صمد سمالانی و اس کے کارندے تھے، بلوچ سرمچاروں کی پہلی ترجیح عوامی نقصانات سے بچنا ہوتا ہے تاہم دشن فوج و اسکے کارندے عوام کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرتے ہیں، جسکی وجہ سے انتہائی احتیاط کے باوجود عوامی نقصان کی گنجائش رہتی ہے۔ قومی آزادی کے جہد میں عوامی نقصانات ہمارے لیے درد و تکلیف باعث ہیں، ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ نقصان سے بچنے کیلئے عوام قابض فوج اور اسکے مقامی کاسہ لیسوں ( ڈیتھ اسکواڈز) سے محفوظ فاصلہ قائم کریں۔
بیان میں کہاکہ ایک اور کاروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 4 مارچ کی شب کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں کیچ کے علاقے سامی، گیشکور میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے تین مختلف مقامات پر نصب کردہ جاسوسی کیمروں اور ان سے منسلک برقی آلات کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان تمام حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔