مسلح افراد نے دو مختلف علاقوں میں لیویز اور پولیس کو نشانہ بنایا ہے۔
خاران شہر کے دو مختلف مقامات ہندو محلہ اور شاپنگ بازار میں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے ان کا سرکاری اسلحہ چھین لیا۔
مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو بعد ازاں رہا کردیا۔
دریں اثناء بولان کے علاقے مچھ میں لیویز اہلکاروں کے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔