منگچر: جبری گمشدگیوں کے خلاف دھرنا، مرکزی شاہراہ 37 گھنٹوں سے بند

277

لاپتہ افراد کے لواحقین گذشتہ کئی گھنٹوں سے پیاروں کی بازیابی کے لئے دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر کے مقام پر گزشتہ 37 گھنٹے سے بدستور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا جاری، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گذشتہ روز سے منگچر باب کے مقام پر لواحقین نے دھرنا دے کر مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

منگچر شاہراہ کی مسلسل بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے اور سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

دریں اثناء لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے سخت موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ فہیم بلوچ اور خادم بلوچ کی بازیابی تک قومی شاہراہ پر دھرنا اور روڈ بلاک کا سلسلہ جاری رہے گا۔