بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔ لواحقین کا قلات علاقے منگچر میں دھرنا، آر سی ڈی شاہراہ بلاک، دھرنے سے مزید ایک شخص لاپتہ
تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سے فہیم احمد ولد سعید احمد اور خادم علی ولد علی احمد دو نوجوانوں کو بلوچستان بورڈ آفس جناح ٹاؤن سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
دونوں لاپتہ ہونے والے نوجوان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں۔
نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو جوہان کراس بازار کے قریب باب ایریا میں بند کرکے دھرنا دے رہے ہیں۔ دھرنے کے باعث دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔
لواحقین کا کہنا آج صبح ایف سی نے دھرنے کو بزور طاقت ختم کرنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر پاکستانی فورسز نے مزید ایک مظاہرین قدرت اللہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے جب تک ہمارے پیارے بازیاب نہیں ہونگے ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔