بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دو مارچ 2025 کی رات آٹھ اور ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے رونجھان میں زیر سڑک پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کی سائیٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں کمپنی کے مشینری کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قابض پاکستانی فوج کی نقل و حرکت، بلوچ قوم کے خلاف اس کے وحشیانہ فوجی آپریشنز اور بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کو آسان بنانے کی غرض سے سڑکیں بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف تعمیراتی کمپنی کے سائیٹ پر حملہ اور اس کی مشینری کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری وبول کرتی ہے۔ دشمن اور اس کے مفادات پر ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔