مسلح گروہوں کے پاس ایک بیانیہ ہے، لیکن حکومت کے پاس کوئی واضح بیانیہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر مالک بلوچ

848

سربراہ نیشنل پارٹی ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، اور اگر دوبارہ انتخابات ہوئے تو بلوچ قوم ان میں حصہ نہیں لے گی۔

انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل گولی سے ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ، مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے، لیکن انہیں لگتا ہے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عبدالمالک بلوچ نے مزید کہا کہ مسلح گروہوں کے پاس ایک بیانیہ ہے، لیکن حکومت کے پاس کوئی واضح بیانیہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اور مذاکرات کی ضرورت ہے۔