مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بناکر اسلحہ ضبط کرلیا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کھڈکوچہ کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے دو اہلکاروں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا جب وہ وہاں سے پیدل گذر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق حملہ ایف سی کیمپ کے قریب کیا گیا۔ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور اہلکاروں کا اسلحہ بھی قبضے میں لیکر گئے۔
واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے میں گھیرے میں لے لیا ہے۔