مستونگ :لیویز چوکی پر حملہ، اہلکار زخمی

51

مسلح افراد نے لیویز چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

مستونگ کے علا قے کردگاپ میں مسلح افراد نے سربند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جہاں مسلح افراد نے چوکی کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

لیویز چوکی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں وہاں موجود ایک لیویز اہلکار زخمی ہوا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری اور فورسز جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرنے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔