مستونگ: جبری گمشدگیوں کیخلاف مرکزی شاہراہ پر دھرنا

84

جبری لاپتہ افراد کے لواحقین نے دھرنا دیتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

مستونگ سے پاکستانی فورسز کے چھاپوں میں گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین نے پیاروں کی بازیابی کے لئے مستونگ کے قریب کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے دیا ہے۔

لواحقین نے دھرنا دیتے ہوئے کوئٹہ کراچی سڑک کو بند کردیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا شکار بننے والے چیئرمین ظاہر بنگلزئی، شیراز بنگلزئی اور سلمان بنگلزئی کے جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین نواب ہوٹل کے مقام پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو یقینی بنائے۔