ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کی جائے گی

657

انٹرنیشنل پینل لیگل سینئر ایڈوائزر اور پریزنر ڈیفنڈرز ایشیا کے ڈائریکٹر کرتولس باستیمار نے کہا ہے کہ وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کا کیس اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے غیر قانونی حراست کے سامنے پیش کرینگے۔

کرتولس باستیمار جو اقوام متحدہ میں سیاسی افراد کے قید کے خلاف اقدامات کرتے ہیں، نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کی ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ جلد ہی اس معاملے پر اقوام متحدہ میں باضابطہ درخواست دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ ماہ رنگ بلوچ کو گذشتہ روز پولیس نے کوئٹہ سے ایک احتجاجی دھرنے کے دوران گرفتار کرلیا تھا، ان پر دہشت گردی، بغاوت اور قتل جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر بی وائی سی قیادت کی گرفتاری کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کے قتل کے خلاف گذشتہ روز سے ہی کوئٹہ، تربت، گوادر، حب چوکی، خضدار سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتالیں اور احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئیں، جن کے دوران سڑکیں بلاک کی گئیں، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوئیں، اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے ماہ رنگ بلوچ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور ان کی گرفتاری کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔